Phenomenal English

Solution Destination to your Problems

Direct اور Indirect اسپیچ کیا ہے

Narration کا مطلب ہے کچھ بیان کرنا اور بیان کرنے کا مطلب ہے کسی کو کچھ بتانا یا کہانی سنانا۔ پس narration کا مطلب ہے کسی کو کوئی بات پہنچانا ۔ یہاں ہم narration کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور speech / narration دو طرح کی ہوتی ہے Direct Speech یا براہ راست تقریر اور Indirect Speech یا بالواسطہ تقریر۔Indirect speech تب ہوتی ہے جب ہم بیان کے کسی گرائمیکل (grammatical) یا لغوی (lexical) معنی کو تبدیل کیے بغیر سامعین تک عین speaker کے الفاظ پہنچاتے ہیں۔ Indirect speech اس وقت ہوتی ہے جب ہم اسپیکر سے بیان وصول کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں اور بیان کے گرامر اور لغوی معنی کو تبدیل کرکے اسے دوبارہ تیار کرتے ہیں اور پھر اسے سامعین کو بھیجتے ہیں۔

دوسرے لفظوں میں جب speech کسی درمیانی ذریعہ کے بغیر اسپیکر سے سامعین تک براہ راست پہنچائی جاتی ہے تو اسے ڈائریکٹ اسپیچ کہا جاتا ہے اور جب اسپیکر اور سننے والے کے درمیان درمیانی ذریعہ ہوتا ہے تو اسے ان ڈائریکٹ اسپیچ کہا جاتا ہے۔

For Example
  • Ibraham says to Ali,"I eat mangoes."
  • مذکورہ جملہ direct speech ہے کیونکہ ابراہیم نے جو کہا 'میں آم کھاتا ہوں' براہ راست سامعین تک پہنچایا گیا ہے یعنی کہنے والے کے بالکل وہی الفاظ دہرائے گیے ہیں۔

  • Ibraham tells Ali that he eats mangoes.
  • مذکورہ جملہ indirect speechہے کیونکہ ابراہیم نے جو کہا 'میں آم کھاتا ہوں' ہمیں موصول ہوتا ہے ہم اسے اپنے الفاظ میں تبدیل کر کے سننے والے تک پہنچا دیتے ہیں۔

Direct اور Indirect اسپیچ کے بارے میں کچھ اہم نکات

نیچےآنے والے تین انتہائی اہم نکات جملہ کے بیانیے کو تبدیل کرنے کے لیےبہت ا ہمیت کے حامل ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہ بیانیہ کو تبدیل کرنے میں آپ کے آدھے سے زیادہ مسائل حل کر سکتے ہیں۔

  • رپورٹنگ اور رپورٹڈ speech کو پہچانیں۔
  • رپورٹنگ اسپیچ جملے کا پہلا حصہ ہے ۔ اسے رپورٹنگ اسپیچ اس لیےکہا جاتا ہے کیونکہ یہ رپورٹڈ اسپیچ میں جو پیغام ہے بتا رہا ہے یا رپورٹ کر رہا ہے۔و ہ جودوسرا حصہ الٹے کوما میں بندہے اسے رپورٹ شدہ یا رپورٹڈ اسپیچ کہا جاتا ہے۔ اسے اطلاع شدہ تقریربھی کہا جاتا ہے کیونکہ جملے کے اس حصے میں کچھ اطلاع دی جارہی ہے۔

    reported and reporting speech


    reported and reporting speech


    ہر جملے میں الٹے کوما کے باہر کی تقریر He says to me کو رپورٹنگ اسپیچ کہا جاتا ہے اور الٹے کوما کے اندر کی تقریر '.I love reading your books' کو رپورٹڈ اسپیچ کہا جاتا ہے۔

  • Personal Pronouns کے تینوں صیغے سیکھیں۔
  • اسم ضمیرشخصی میں تین صیغے ہوتے ہیں پہلا صیغہ متکلم (1st person) I/we 'وہ لوگ جو بول رہے ہیں' دوسرا صیغہ مخاطب (2nd person) you'جن کو مخاطب کیا جا رہا ہے' تیسرا صیغہ غائب (3rd person) he/she/it/they/واحدنام/جمع نام'وہ جن کے بارے میں ہم بات کر تے ہیں'۔ بالواسطہ اور بالواسطہ بیانیہ میں صیغے کلیدی کرداراداکرتے ہے۔

    three persons in english


    three persons in english


    نوٹ:- کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فرسٹ پرسن صرف دو (I/we) ہیں، دراصل یہ چھ ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ I اور we کے possessive cases (my/our) اور objective cases (me/us) بھی فرسٹ پرسن ہیں۔ سیکنڈ اور تھرڈ پرسن بھی اسی طرح ہیں۔ (you) کے possessive اور objective cases سیکنڈ پرسن ، (he/she/it/واحدنام/جمع نام) کے possessive cases اورobjective cases تھرڈ پرسن ہیں۔

  • Personal Pronouns کی تینوں حالتیں سیکھیں۔
  • اسم ضمیر شخصی کی تین حالیتں ہیں۔ Subjective or Nominative Case، Possessive Case اور Objective or Accusative Case۔

    cases of pronoun


    cases of pronoun


  • مندرجہ بالا تین نکات سے ہمیں کیا سیکھنا ضروری ہے:-
  • اس سے پہلے کہ ہم براہ راست کو بالواسطہ یا بالواسطہ کو براہ راستاس سے پہلے کہ ہم براہ راست کو بالواسطہ یا بالواسطہ کو براہ راست تقریر میں تبدیل کرنا شروع کریں، مذکورہ بالا عنوانات رپورٹنگ اور رپورٹڈ بیان (Reporting and reported speech) ، صیغوں (persons) اور حالیتں (cases) پرہمیں عبور ہونا ضروری ہے۔ ہمیں الٹے ڈبل کوما میں جملے کے اس حصے کی شناخت کرنے کے قابل ہونا چاہئے جسے رپورٹ شدہ تقریریا رپورٹڈ اسپیچ کہتے ہیں۔ پھر ہمیں رپورٹڈ اسپیچ میں pronouns کا پتہ لگانے کے قابل ہونا چاہئے اگر اسم ضمیر (pronoun)موجودہے یا ہیں تو ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ اضما ئر (pronouns) کا صغیہ (persons) اور حالت (case) کیا ہے۔ مثال کے طور پر اوپر بیان کردہ مثال میں "I love reading your books." رپورٹڈ اسپیچ ہے۔ اس رپورٹڈ اسپیچ میں دو اضمائر ہیں I اور your۔ مندرجہ بالا tables سے جو کچھ سیکھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ I فرسٹ پرسن اور سبجیکٹو کیس ہے اور you سیکنڈ پرسن اور objective کیس ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہمیں یہ جاننا چاہیے (them) تھرڈ پرسن اور اوبجیکٹو کیس ہے۔

ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ اسپیچ میں Pronouns کی تبدیلی مشق کےساتھ

ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ اسپیچ میں Pronouns کو تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل اصول لاگو ہوتے ہیں۔

  • رپورٹڈاسپیچ کے فرسٹ پرسن کو رپورٹنگ اسپیچ کےsubject سے تبدیل کیا جاتا ہے۔
  • change of first person


    change of first person


    مذکورہ بالا مثالوں میں رپورٹڈ اسپیچ کے فرسٹ پرسن (I/we) کو رپورٹنگ اسپیچ کے سبجیکٹ (He) سے بدل دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے رپورٹڈ اسپیچ میں بالترتیب I اور weکو he اورthey میں تبدیل کیا ہے۔

    نوٹ:-کچھ لوگ جملہ نمبر 2 میں they کی تبد یلی کے بارے میں پریشان ہو سکتے ہیں۔کیوں کہ we کو heکی بجائے they کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے جیسا کہ جملہ نمبر 1 میں I کو he کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ہمیشہ رپورٹڈ اسپیچ کے فرسٹ پرسن کو رپورٹنگ اسپیچ کے سبجیکٹ کے ساتھ تبدیل کرتے ہیں لیکن ایسا کرتے ہوئے ہمیں اسم ضمیر کی حالتیں (subjective case، possessive case، objective case ) اور نمبر یعنی (واحد، جمع) کو ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔ زیر بحث مثال میں جواسم ضمیر تبد یل کیا جا رہا ہے وہ we ہے جو کہ صیغہ میں سبجیکٹوحالت ہے اور نمبر میں جمع ہے اس لیے ہمیں he کو weکی جگہ پر رکھنے سے پہلے اسے سبجیکٹو حالت اور نمبر میں جمع بنانا ہوگا۔ He کو سبجیکٹو حالت اور جمع کرنے کے بعد وہthey بن جائے گا اور پھر ہم نے اسے we کی جگہ پر رکھ دیا۔

  • رپورٹڈ اسپیچ کے سیکنڈ پرسن کو رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ سے تبدیل کیا جاتا ہے۔
  • change of second person


    change of second person


    مذکورہ بالا مثال میں رپورٹڈ اسپیچ کے سیکنڈ پر سن (you) کو رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ (me) سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اس لیے ہم رپورٹڈ اسپیچ میں you کو I سے بدل دیا ہے۔

    نوٹ:- کچھ لوگ مذکورہ بالاجملے میں (I) کےبارے میں پریشان ہو سکتے ہیں۔ (you) کی جگہ (me) کے بجائے (I) کو کیوں لایا گیا ہے۔ ایک بار پھر وجہ یہ ہے کہ ہم ہمیشہ سیکنڈپرسن کو رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ کے ساتھ تبدیل کرتے ہیں لیکن ایسا کرتے ہوئے ہمیں اسم ضمیر کی حالتیں (subjective case، possessive case، objective case ) اور نمبر یعنی (singular, plural) کو ذہن میں رکھنا پڑتا ہے- اوپر دیے گئے جملے میں جو اسم ضمیر بدلا جا رہا ہے وہ (you)ہے جو سبجیکٹو کیس اور واحدنمبر ہے اس لیے ہمیں (you)کی جگہ پر (me) کورکھنے سے پہلے سبجیکٹوکیس اور واحدنمبر میں بنانا ہوگا۔ (me) کوسبجیکٹو کیس اور واحد نمبر میں تبدیل کرنے کے بعد I بن جائے گا اور پھر ہم اسے (you) کی جگہ لگا دیں گے۔

  • رپورٹڈ اسپیچ کا تھرڈ پرسن تبدیل نہیں ہوتا ۔
  • change of third person


    change of third person


    مذکورہ بالا مثال میں رپورٹڈ اسپیچ کا تھرڈ پرسن (he) تبدیل نہیں ہوا ۔ تھرڈ پرسن کے تمام اسماء ضمیر (he,she,it,singular name, they, plural name) رپورٹنگ اسپیچ کے سبجیکٹ اور نہ ہی رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ کے ساتھ تبدیل ہوتے ہیں۔۔

  • رپورٹڈ اسپیچ میں ایک سے زیادہ اسم ضمیر ہو سکتے ہیں۔
  • اکثر رپورٹڈ اسپیچ میں ایک سے زیادہ اسماء ضمیر پائے جاتے ہیں تو اس صورت میں رپورٹڈ اسپیچ کے تمام اسماء ضمیر کو مذکورہ بالا بیان کردہ تین اصولوں کے مطابق تبدیل کیا جاے گا۔ دوسرے لفظوں میں رپورٹڈ اسپیچ کے تمام فرسٹ پرسنز کو رپورٹنگ اسپیچ کےسبجیکٹ کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا، سیکنڈ پرسنز کو رپورٹنگ کے آبجیکٹ کے ساتھ اور تھرڈ پرسنز کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

    change of more than one pronouns


    change of more than one pronouns


    اوپر بیان کی گئی پہلی مثال میں رپورٹڈ اسپیچ میں دو ضمیر (you) اور (my) ہیں۔ (you) سیکنڈ پرسن ہے اور (my) فرسٹ پرسن ہے۔ لہذا ہم (you) کو رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ سے بدل دیں گے جو (me) ہے اور (my) کورپورٹنگ اسپیچ کے سبجیکٹ سے جو (he) ہے۔ کیس اور نمبر کی پابندیوں کو لاگو کرنے کے بعد (you) I بن جائے گا اور (my) hisمیں تبدیل ہو جائے گا۔

  • رپورٹڈ اسپیچ کا سیکنڈ پرسن ہمیشہ رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ کے ساتھ بدلتا ہے لیکن اگر رپورٹنگ اسپیچ میں کوئی آبجیکٹ نہ تو پھر کیاکرنا ہے۔
  • ہم ہمیشہ رپورٹڈ اسپیچ کے سیکنڈ پرسن کو رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ کے ساتھ تبدیل کرتے ہیں لیکن اگر رپورٹنگ اسپیچ میں کوئی آبجیکٹ نہ ہو تو ہم فرسٹ یا سیکنڈ پرسن کو رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ کے طور پر فرض کریں گے۔

    change of second person without object


    change of second person without object


    اس مثال میں (you) رپورٹڈ اسپیچ کا اسم ضمیر ہے ۔ ہم اسے رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ کے ساتھ تبدیل کریں گے لیکن رپورٹنگ اسپیچ میں کوئی آبجیکٹ نہیں ہے لہذا ہم نے فرسٹ پرسن (I) کو رپورٹنگ اسپیچ کے آبجیکٹ کے طور پر فرض کیا ہے اور پھر (you)کو فرسٹ پرسن کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے۔

    نوٹ:- :- ہم ہمیشہ 'say' کو 'tell' میں تب ہی تبدیل کریں گے جب رپورٹنگ اسپیچ میں کوئی آبجیکٹ ہو لیکن اگر رپورٹنگ اسپیچ میں کوئی آبجیکٹ نہ ہو تو 'say' کو 'tell' میں تبدیل کرنا ضرروی نہیں ہے۔

  • کچھ دیگر معمولی تبدیلیاں
  • change of second person without object


    change of second person without object


    نوٹ:- say کے ساتھ 'to' کا استعمال کریں لیکن tell کے ساتھ 'to' کا استعمال نہ کریں۔

ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ اسپیچ میں Pronouns کی تبدیلی کی مشق

بیا نیہ جملے

تعریف:- ایسے جملے جن میں کوئی خبر، اعلان یا حقیقت بیان کی گئی ہو، اثباتی یا بیا نیہ جملے کہلاتے ہیں۔

ٰExample Sentences
Direct Speech Indirect Speech
1. She says to me,"I am ill." She tells me that she is ill.
2. He says,"I was absent yesterday." He tells that he was absent previous day.
3. Eman will say to me,"I had been ill." Eman will tell me that she had been ill.
4.The student says to me,"We were reading your books." The student tells me that they were reading my books.
5. He will say to me,"You have eaten rice." He will tell me that I have eaten rice.
6. Zahid says to me,"They are going to your school with my parents." Zahid tells me that they are going to my school with his parents.

تبدیلی کے اصول:- ان جملوں کو بالواسطہ بیانیہ(Indirect narration) میں تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

  • Say کو tell، says کو tells اور said کو told تبدیل کریں۔
  • کوما کی جگہ that لکھیں۔
  • رپورٹڈ اسپیچ کےاسماء ضمیر (Pronouns) کو تبدیل کریں۔
  • رپورٹڈ اسپیچ کے ٹینس(Tense) کو تبدیل نہ کریں کیونکہ رپورٹنگ اسپیچ حال اور مستقبل میں ہے۔
Exercise for the change of pronouns
Change the voice.
  • Teacher says to me,"You do not waste their time."
  • Father will say to them,"We do not look down upon the poor."
  • Father says to me,"You will not go to cinema with your friends."
  • Principal will say to,"We should not leave anything incomplete."
  • I shall say to Saleem,"We speak so loudly in our class."
  • Scientists say,"The earth revolves around the sun."
  • The old man says to the boys,"The eagle is bird of prey."
  • We say to her,"She plays tennis every evening with you"
  • Engineer says to me,"I should complete your project on time."
  • I say to Ali,"Your brother has gifted you a puppy on your birthday"
  • Teacher says to the students,"Trees depend on sunlight."
  • My brother says to me,"You visit my village and my friends every Friday."
  • Principal says to the boys,"I shall write to his father about his failure in exames' "
  • The farmer says to his servant,"You have cut my tree from my field with your axe without my faher's permission."
  • Ahmad says to his teacher,"Your visit will be a great source of pleasure to all of us. We shall look forward to your visit to our village eagerly."

ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ میں زمانوں (Tenses) کی تبدیلی مشق کے ساتھ

ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ اسپیچ میں زمانوں کو تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل اصول لاگو ہوتے ہیں۔

  • اگر رپورٹنگ اسپیچ میں Present یا Future ٹینس ہو تو ہم رپورٹڈ اسپیچ کے ٹینس کو تبدیل نہیں کرتے ہیں
  • change of tense when reporting speech is present or future


    change of tense when reporting speech is present or future


    مذکورہ بالا مثالوں میں رپورٹنگ اسپیچ بالترتیب Present Indefinite اور Future Indefinite میں ہیں لہذا ہم دونوں جملوں کی رپورٹڈاسپیچ کو تبدیل نہیں کرسکتے ۔ اس لیے دونوں جملوں میں رپورٹنگ اسپیچ کا ٹینس Present Indefinite ہی رہنا ہے۔

  • اگر رپورٹنگ اسپیچ میں Past ٹینس ہو تو ہم رپورٹڈ اسپیچ کا زمانہ بدل دیں گے۔
    • اگر رپورٹنگ اسپیچ Past میں ہو اور رپورٹڈ اسپیچ Present میں تو رپورٹڈ اسپیچ Past میں بدل جائے گی۔
    • change of tense when reporting speech is present or future


      change of tense when reporting speech is present or future


      مذکورہ بالا مثالوں میں ہم نےرپورٹنگ اسپیچ کے Present Indefinite کو Past Indefinite میں اور Present Continuous کو Past Continuous میں تبدیل کیا ہے کیونکہ رپورٹڈ اسپیچ میں Past ٹینس ہے۔ اصل میں یہ تبدیلی کیسے ہوئی ہے۔ جملہ نمبر 1 میں Present ٹینس Past ٹینس میں بدل گیا ہے یعنی Indefinite ہر حال میں Indefinite ہی رہے گا ۔ صرف فعل حال فعل ماضی میں بدل جاتا ہے تو اس طرح یہ Past Indefinite بن گیا ہے۔ دوسرے جملے میں Continuous ہر حال میں Continuous ہی رہے گا صرف فعل حال فعل ماضی میں تبدیل ہوا ہے اور یہ Past Continuous بن گیا۔ نیچے دی گئی جدول آپ کے تصور کو مزید واضح کرے گی۔

      Present Indefinite changes into Past Indefinite
      Present Continuous changes into Past Continuous
      Present Perfect changes into Past Perfect
      Present Perfect Continuous changes into Past Perfect Continuous
      Is,am,are changes into Was,were
      Can changes into Could
      May changes into Might
      Shall changes into Should
      Will changes into Would
      Can have changes into Could have
      May have changes into Might have
      Shall have changes into Should have
      Will have changes into Would have

      Tense کی تبدیلی کی مشق ( Presentسے Past ) حل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

    • اگر رپورٹنگ اسپیچ Past میں ہو اور رپورٹڈ اسپیچ بھی Past میں ہو تو رپورٹڈ اسپیچ Past Perfect میں بدل جائے گی۔
    • change of tense when reporting speech is present or future


      change of tense when reporting speech is present or future


      اوپر بیان کی گئی مثالوں میں ہم نے رپورٹڈاسپیچ کے Past Indefiniteکو Past Perfect اور Past Continuous کو Past Perfect Continuous میں تبدیل کیا ہے کیونکہ رپورٹڈ اسپیچ میں بھی Past ٹینس ہے۔ لہذا ہر Present آگے Past میں اور Past آگے Past Perfect میں بدل جاتا ہے اگر رپورٹنگ اسپیچ میں Past ٹینس ہو۔ نیچے دی گئی جدول آپ کے تصور کو مزید واضح کرے گی۔

      Past Indefinite changes into Past Perfect
      Past Continuous changes into Past Perfect Continuous
      Was,were changes into Had been
      Did not eat changes into Had not eaten
      Should remains Should
      Would remains Would
      Could remains Could
      Might remains Might
      Must remains Must
      Ought remains Ought
    • اگر رپورٹنگ اسپیچ Past میں ہو اور رپورٹڈ اسپیچ میں Perfect Past ہو تو رپورٹڈ اسپیچ کا ٹینس تبدیل نہیں کر تے۔
    • change of tense when reporting speech is present or future


      change of tense when reporting speech is present or future


      اوپر بیان کردہ مثالوں میں ہم نےرپورٹڈ اسپیچ کے Past Perfect کو تبدیل نہیں کیا۔ لہذا ہر Present آگے Past میں اور Past آگے Past Perfect میں بدل جاتا ہےلیکن Past Perfect آگےکسی اور ٹینس میں تبدیل نہیں ہوتا چاہے رپورٹنگ اسپیچ میں Past ٹینس ہی کیوں نہ ہو۔ نیچے دی گئی جدول آپ کے تصور کو مزید واضح کرے گی۔

      Had eaten remains Had eaten
      Had been remains Had been
      Should have remains Should have
      Would have remains Would have
      Might have remains Might have
      Could have remains Could have
    • اگر رپورٹڈ اسپیچ میں آفاقی، عمومی، سائنسی یا عادت کی سچائی، کہاوتیں، حقیقت یا کوئی چیزجو اب بھی درست ہےپائی جا ئے تو ہم رپورٹنگ اسپیچ میں ماضی کا زمانہ ہونے کے باوجود رپورٹڈ اسپیچ کے ٹینس کو تبدیل نہیں کریں گے۔
    • change of tense when reporting speech is universal truth


       change of tense when reporting speech is universal truth


      اوپر بیان کردہ مثالوں میں ہم رپورٹڈ اسپیچ کے زمانہ کو تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ رپورٹڈ اسپیچ میں آفاقی سچائی ہے اور آفاقی سچائی ہمیشہ Present میں رہتی ہے۔

      Tense کی تبدیلی کی مشق (Past Perfect سے Past ) حل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔